نیشنل ایکشن پلان کے تحت جنوبی پنجاب میں کارروائیاں کی جا رہی ہیں ، کالعدم تنظیموں کے خلاف بھی ایکشن لیا جا رہا ہے، کوئی تنظیم پٹھانکوٹ حملے میں ملوث ہوئی تو کارروائی ہوگی،پاک سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے،پنجاب کے وزیر داخلہ و قانون رانا ثناء اللہ کی نجی ٹی سے گفتگو

بدھ 13 جنوری 2016 23:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13جنوری۔2016ء) پنجاب کے وزیر داخلہ و قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے نیشنل ایکشن پلان کے تحت جنوبی پنجاب میں کارروائیاں کی جا رہی ہیں ، کالعدم تنظیموں کے خلاف بھی ایکشن لیا جا رہا ہے، کوئی تنظیم پٹھانکوٹ حملے میں ملوث ہوئی تو کارروائی ہوگی،پاک سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، نفرت انگیز تقاریر کے خلاف بھی کارروائیاں کی جا رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت جنوبی پنجاب میں کارروائیاں کی جا رہی ہیں ۔ نفرت انگیز تقاریرکے خلاف بھی کارروائیاں کی جا رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف بھی ایکشن لیا جا رہا ہے ۔ کوئی تنظیم پٹھانکوٹ حملے میں ملوث ہوئی تو کارروائی ہوگی ۔ سیاسی و عسکری قیادت کا فیصلہ ہے پاک سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پٹھانکوٹ حملہ میں بھارت کے اپنے لوگ ملوث پائے گئے ہیں ۔