انڈونیشیا: اقوام متحدہ کے دفتر کے قریب چھ دھماکے، 4 افراد ہلاک

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 14 جنوری 2016 10:14

انڈونیشیا: اقوام متحدہ کے دفتر کے قریب چھ دھماکے، 4 افراد ہلاک

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری۔2016ء) انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں اقوام متحدہ کے دفتر کے قریب چھ دھماکے۔ 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ فائرنگ کا سلسلہ جاری۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں اقوام متحدہ کے دفتر کے قریب یکے بعد دیگرے چھ دھماکے ہوئے۔ دھماکوں کے بعد فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔دھماکے کے بعد پولیس اور امدای ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

متعلقہ عنوان :