انگلش پریمئر لیگ، لیور پول اور آرسنل کے درمیان مقابلہ برابر رہا

جمعرات 14 جنوری 2016 11:44

انگلش پریمئر لیگ، لیور پول اور آرسنل کے درمیان مقابلہ برابر رہا

لیورپول (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار14جنوری- 2016ء) انگلش پریمیئر لیگ میں لیور پول اور آرسنل کا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد 3-3 گول سے برابر رہا ۔ پریمیئر لیگ میں ارسنل اور لیور پول کی ٹیمیں آن فیلڈ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوئیں ۔

(جاری ہے)

لیورپول کی طرف سے ایرون رامسے نے 10ویں منٹ میں گول کیا ۔ پہلے ہاف میں مقابلہ 2-2 گول سے برابر تھا ۔ دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے اور میچ کے اختتام پر مقابلہ 3-3 گول سے برابر رہا ۔ آرسنل 43 پوائنٹس کے ساتھ پریمئر لیگ میں ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے ۔