پاکستان ، نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹی ٹونٹی میں جمعے کو ٹاکرا ہو گا

جمعرات 14 جنوری 2016 11:59

پاکستان ، نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹی ٹونٹی میں جمعے کو ٹاکرا ہو گا

آک لینڈ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار14جنوری- 2016ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلے ٹی ٹونٹی میں جمعے کے روز آک لینڈ میں ٹاکرا ہو گا ، فاسٹ بولر محمد عامر کی پانچ سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہو گی ۔ شاہینوں اور کیویز کے درمیان پہلے ٹی ٹونٹی کا وینیو آک لینڈ کا ایڈن پارک ہے ۔ قومی ٹیم شاہد آفریدی کی قیادت میں میدان میں اترے گی ۔ میزبان ٹیم کے کپتان کین ولیمسن ہوں گے ۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ نے گزشتہ ہفتے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز 0-2 سے اپنے نام کی ۔ دوسری جانب بوم بوم الیون انگلینڈ کے ہاتھوں 0-3 سے وائٹ واش ہونے کے بعد کیویز کے دیس پہنچی ہے ۔ 5 سال کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آنے والے فاسٹ بولر محمد عامر پہلے ٹی ٹونٹی میں توجہ کا مرکز ہوں گے ۔ آئی سی سی کی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستان چھٹی اور نیوزی لینڈ 7ویں پوزیشن پر موجود ہے ۔ میچ پاکستان کے وقت کے مطابق دن 11 بجے شروع ہو گا ۔