ہنڈا نے منفرد ڈیزائن کی نئی گاڑی متعارف کرا دی
نئی HR-V کے دلکش ڈیزائن ، بہترین معیار اور چمک دمک نے تمام حاضرین کو حیران کر دیا
جمعرات 14 جنوری 2016 12:10
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء)ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان ) لمیٹڈ نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی ایک رنگا رنگ تقریب میں اپنی نئی SUV متعارف کروادی۔پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے نمائندوں کی ایک بڑی تعداد کی موجودگی میں نئی HR-V کی رونمائی کی گئی۔ ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ کے پریزیڈنٹ اور سی ای او ٹوچی اشییاما کے علاوہ کمپنی کی سینئر مینجمنٹ بھی اس موقع پر موجود تھی۔
نئی HR-V کے دلکش ڈیزائن ، بہترین معیار اور چمک دمک نے تمام حاضرین کو حیران کر دیا۔نئے منفرد ڈیزائن اور جدید ترین فیچرز کے ساتھ یہ کثیر المقاصد کار لوگوں کی بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کرے گی۔ ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ کے جنرل مینجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ ندیم اعظم نے نئی HR-V کا مختصر سا تعارف کرواتے ہوئے کہا، ”1.5 لٹر پٹرول انجن اور CVT ٹرانسمیشن کی حامل اس درمیانے سائز کی SUV سے آپ کو پرفارمنس اور سپیڈ کے ساتھ ساتھ وہ سب کچھ ملتا ہے جس کی آپ ایک SUVسے توقع کرتے ہیں۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.