عمر اکمل نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایک میچ معطلی کی سزا چیلنج کر دی

جمعرات 14 جنوری 2016 12:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایک میچ معطلی کی سزا چیلنج کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نوجوان بلے باز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈسپلنری کمیٹی کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی جو سماعت کے لیے منظور ہوگئی اور یوں ایپلٹ ٹریبونل کا فیصلہ آنے تک 25سالہ بلے باز کے سر پر سے ایک ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی میچ کے لیے معطل ہونے کی تلوار ہٹ گئی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی پر عمر اکمل پر ایک میچ کھیلنے کی پابندی لگائی تھی جس کے بعد وہ جمعے کو نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول پہلے ٹی ٹونٹی سے باہر ہوگئے تھے تاہم ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفرید ی کی جانب سے بورڈ حکام پر دباوٴڈالنے جانے کے بعد پی سی بی نے رولز میں ترمیم کرکے اس پابندی کو ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی میچ پر لاگو کردیا تھا۔