سری لنکن بلے باز نے ڈومیسٹک ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں اننگزمیں زیادہ چھکے لگانے کا ملکی ریکارڈ بناڈالا
جمعرات 14 جنوری 2016 12:26
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) سری لنکن ڈومیسٹک ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں سنہالیز سپورٹس کلب کے بلے باز داسن شناکا نے ایک اننگزمیں زیادہ چھکے لگانے کا ملکی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ کولٹس کرکٹ کلب گراوٴنڈ ،کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں 24سالہ داسن شناکا نے سارا سینز سپورٹس کلب کے باوٴلر ز کو تختہ مشق بناتے ہوئے محض 46گیندو ں میں 16چھکوں اور 2چوکوں کی مددسے 123رنز کی اننگز کھیلی۔
داسن 7ویں اوور میں بلے باز ی کرنے آئے تھے اور انہوں نے ساتھی کھلاڑی کے ساتھ محض 63گیندوں پر 155رنز کی شراکت داری قائم کی۔ محض 8دن قبل ہی داسن نے 48گیندوں پر 131رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی تھی جس میں10چوکے اور 12چھکے شامل تھے۔ انہوں گزشتہ سال اگست میں پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں ملک کی نمائندگی کا موقع ملا تھا تاہم وہ مذکورہ میچ میں 7رنز بنا سکے تھے۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر کو تنبیہ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہوگیا
-
پاکستان ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز (کل)سے کراچی میں شروع ہوگی
-
پاکستان کے دو اسکواش پلیئرز سامان نہ پہنچنے پر آئرلینڈ میں پریشان
-
پاکستان ویسٹ انڈیزویمنز ون ڈے سیریز(کل) سے کراچی میں شروع ہوگی
-
بابر اعظم 100 ففٹی پلس مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بننے سے صرف 2 نصف سنچریاں دور
-
پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کا پاکستان ماسٹر اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
محمد عامر نے 4 سال بعد قومی ٹیم کی گرین شرٹ پہن لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.