بھارت میں بہارحکومت نے سموسے پر ٹیکس لگا دیا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 14 جنوری 2016 12:27

بھارت میں بہارحکومت نے سموسے پر ٹیکس لگا دیا

بہار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2016ء)بہار بھارتی صوبے بہار میں سموسوں کو اتنا پسند کیا جاتا ہے کہ بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرشاد کی انتخابی مہم میں سب سے مشہور نعرہ ہی ”جب تک رہے گا سموسے میں آلو، تب تک رہے گا بہار میں لالو“ تھا۔ مگر اب بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سموسے کو پرتعیش اشیاء میں شامل کر کے اس پر 13.5 فیصد ٹیکس عائد کر دیا ہے۔

منگل کو ہونے والی کابینہ کی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ بہار نے ٹیکس کی منظوری دی۔

(جاری ہے)

سموسوں کے علاوہ مچھر بھگاؤ ادویات، 500روپے سے زیادہ کی مٹھائی اور کھانے کی نمکین اشیاء جیسے کچوری وغیرہ پر بھی 13.5 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ کھانے پینے کی چیزوں کے علاوہ آٹو پارٹس، کاسمیٹکس، پرفیومز اور بالوں کے تیل پر بھی ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ پرتعیش اشیا پر ٹیکس کے علاوہ میٹنگ میں مزید 23 تجاویز منظور کی گئیں۔ میٹنگ میں فلم چاک این ڈسٹر پر سے تفریحی ٹیکس ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اس فلم پر ٹیکس کے خاتمے کی وجہ اس میں موجود معاشرتی پیغام ہے۔