بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ جمعے کو کھیلا جائیگا

جمعرات 14 جنوری 2016 12:29

بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ جمعے کو کھیلا ..

کھلنا ۔ 14 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 جنوری۔2016ء) بنگلہ دیش اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل جمعہ کو شیخ ابونصر سٹیڈیم، کھلنا میں کھیلا جائے گا۔ حال ہی میں افغانستان کے ہاتھوں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف سیریز زمبابوے کیلئے چیلنجنگ ہو گی۔

(جاری ہے)

زمبابوے نے ٹیم کی بیٹنگ اور باؤلنگ لائن اپ کو مضبوط بنانے کیلئے سری لنکن بلے باز مارون اتاپتو کی بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ اور سیاہ فارم جنوبی افریقن فاسٹ باؤلر مکھایا نیتنی کی اسسٹنٹ کوچ کے طور پر خدمات حاصل کر لی ہیں۔ بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 17 جنوری، تیسرا میچ 20 جنوری جبکہ چوتھا اور آخری میچ 22 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :