پاکستان سے سیریز میں کیویز ”میکولم سٹائل“کی کرکٹ کھیلیں گے

جمعرات 14 جنوری 2016 12:35

پاکستان سے سیریز میں کیویز ”میکولم سٹائل“کی کرکٹ کھیلیں گے

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء) پاکستان سے سیریز میں کیویز ”میک کولم اسٹائل“کی کرکٹ کھیلیں گے ۔تفصیلات کے مطابق مختصر ترین فارمیٹ سے برینڈن میک کولم کی فوری ریٹائرمنٹ کے سبب نیوزی لینڈنے عبوری طور پر قیادت کی ذمہ داری کین ولیمسن کو سونپی ہے۔ انھوں نے کہاکہ میں میک کولم کی عدم موجودگی میں پہلے بھی کپتانی کرچکا، ہم نے ایک ساتھ کافی اچھی کرکٹ کھیلی۔

(جاری ہے)

کیوی کوچ مائیک ہیسن کے ساتھ مل کر ٹیم کو کامیابیوں کی راہ پر ڈالا، بطور عبوری کپتان میرے لیے ضروری ہے کہ اچھی چیزوں کو آگے لے کر جاؤں، البتہ ٹیم میں اور بھی کئی سینئر کھلاڑی موجود اور انھیں بھی کچھ ذمہ داری لینے کی ضرورت ہے۔ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے حوالے سے ولیمسن نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں کھیلنا کافی چیلنجنگ ہوتا ہے، ہمارے لیے ضروری ہے کہ تمام چیزوں سے خبردار رہیں، اس لیے آزادانہ اور دلیرانہ انداز میں کھیلنے کی حوصلہ افزائی کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ولیمسن نے واضح کیا کہ کپتانی سے میری بیٹنگ فارم متاثر نہیں ہوگی، ٹاپ پر مجھے مارٹن گپٹل کا ساتھ حاصل اور میں ان کے ساتھ بڑی شراکت قائم کرنے کی کوشش کروں گا،کسی بھی قسم کے دباؤ سے آزاد ہوکر اپنی کرکٹ کھیلنے کی خواہش ہے۔

متعلقہ عنوان :