وہ لوگ اداکار بنتے ہیں جو خود سے محبت نہیں کرتے‘شاہ رخ خان

جمعرات 14 جنوری 2016 12:40

وہ لوگ اداکار بنتے ہیں جو خود سے محبت نہیں کرتے‘شاہ رخ خان

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنے بین الاقوامی ناظرین کے لیے ایک انڈین فلم بنانے کی خواہش کا اظہار کیاہے-بھارتی اخبارکے مطابق شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ’میرا خواب ہے کہ میں ایک ایسی انڈین فلم بناوٴں جو بین الاقوامی ناظرین بھی دیکھ سکیں، مجھے امید ہے آنے والے کچھ سالوں میں یہ ممکن ہوسکے گا، چاہے میں بطور ہدایتکار، پروڈیوسر یا اداکار اس فلم کا حصہ ہوں-یاد رہے کہ منیش شرما کی ہدایات میں بننے والی شاہ رخ خان کی نئی فلم ”فین“ 15 اپریل کو ریلیز ہونے جارہی ہے، جو اپنے ٹیزر اور ٹریلرز کے باعث کافی دلچسپ معلوم ہوتی ہے.شاہ رخ کا اس فلم کے حوالے سے کہنا تھا ’میں ایک مداح بننے سے پہلے ایک اسٹار بن گیا، مجھے آج تک سمجھ نہیں آیا کہ لوگ مجھ سے اتنی محبت کیسے کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

بولی وڈ کنگ کے مطابق مداحوں کے پیار کو دیکھنے کے بعد وہ اپنے اوپر ایک ذمہ داری محسوس کرتے ہیں کہ اپنی فلمیں مزید بہتر بنائیں۔شاہ رخ کا کہنا تھا کہ میرے حساب سے وہ لوگ اداکار بنتے ہیں جو خود سے محبت نہیں کرتے اور ہر صبح ایک الگ شخصیت کے ساتھ نظر آتے ہیں۔