کراچی : بہادر سکیورٹی گارڈ نے پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 14 جنوری 2016 13:02

کراچی : بہادر سکیورٹی گارڈ نے پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 جنوری 2016ء) : کراچی کے علاقہ اورنگی ٹاؤن میں واقع ایک پٹرول پمپ کے سکیورٹی گارڈ نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق سکیورٹی گارڈ نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف ڈاکو کو دبوچ لیا بلکہ پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی کوشش بھی ناکام بنا دی۔

(جاری ہے)

پٹرول پمپ پر لگی سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضھ دیکھا گیا کہ موٹر سائیکل دو ڈاکوؤں میں سے اُتر کر ایک ڈاکو نے سکیورٹی گارڈ پر گولی چلائی لیکن سکیورٹی گارڈ نے آگے بڑھ کر اُسے دبوچ لیا ، یہ سارا منظر دیکھتے ہوئے ڈاکو کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا جبکہ اہلٍ علاقہ نے ڈاکو کو شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :