پاکستان اس وقت قومی خوشحالی کے سفر کے ایک فیصلہ کن مرحلے سے گزر رہا ہے ‘ عرفان دولتانہ

جمعرات 14 جنوری 2016 13:12

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ حضرت اقبال نے اپنے کلام اور فرمودات کے ذریعے نوجوانوں کو انتھک محنت‘ عمل پہیم اور کسب کمال کا پیغام دیا ہے اور اقبال کے اسی پیغام میں پاکستان کی بقاء اور خوشحال مستقبل کا راز مضمر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان اس وقت قومی خوشحالی کے سفر کے ایک فیصلہ کن مرحلے سے گزر رہا ہے اور وقت کا تقاضا یہ ہے کہ ہم اپنے شب و روز کا ایک ایک لمحہ اس عظیم مقصد کے حصول کے لئے وقف کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی محنت اور کام کے ذریعے ماضی میں کھوئے ہوئے وقت کا ازالہ کر کے ایک زندہ قوم ہونے کا ثبوت دینا ہے۔ روح اقبال کو خوش کرنے کا طریقہ یہی ہے کہ ہم شبانہ روز محنت اور دیانت اور امانت کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر خودی کو رہنما بناتے ہوئے پاکستان کو ایک خودمختار اور حقیقی معنوں میں معاشی اور سیاسی طور پر آزاد مملکت بنانے کے لئے اپنے عزم کی تجدید بھی کریں اور اس کا عملی ثبوت بھی دیں۔

(جاری ہے)

علامہ محمد اقبال مفکر پاکستان ہیں۔ان کی شاعری نوجوانوں میں بیداری پیدا کرتی ہے۔ دنیا بھر میں علامہ اقبال منفرد پہچان رکھتے ہیں۔علامہ محمد اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعہ برصغیر کے مسلمانوں کو بیدار کیا ۔

متعلقہ عنوان :