سردی کے برے اثرات سے بچنے کے لیے ادرک اور ملٹھی کا قہوہ استعمال کریں‘ حکماء

جمعرات 14 جنوری 2016 13:12

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء) ماہرین صحت کے مطابق سردی اور شدید دھند بالخصوص پھیپھڑوں کے لیے مضر ثابت ہے، اس لیے ان کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری دوائیں اور احتیاطی تدابیر پر پہلے ہی عمل پیرا ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارپروفیسروید جمیل خاں ، پروفیسر حکیم سلیم احمد خاں،حکیم محمداحمد سلیمی ،حکیم محمد افضل میو،حکیم سید عمران فیاض، حکیم امجد وحید بھٹی ، حکیم محمد جاوید رسول ، حکیم عطاء الرحمان صدیقی، حکیم احمد حسن نوری ،حکیم عمر فاروق گوندل ، حکیم محمد فیصل طاہر صدیقی، حکیم غلام عباس، حکیم ابوبکر ، حکیم سید عارف رحیم اور حکیم حامد محمودنے موسم سرما کی احتیاطی تدابیر کے موضوع پر منعقدہ طبی مذاکرہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔

حکماء نے کہا کہ موسم سرما کے صحت پر رونما ہونے والے برے اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے ادرک اور ملٹھئی کا قہوہ مفید ہے۔ موسم سرما میں جلدی امراض ، کھانسی ،جوڑوں کا درد اور دیگر بلغمی امراض میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔اس لیے ایسے کمروں میں کھلے برتن میں پانی بھر کر رکھ دینا چاہیے اس طرح ہوا میں خشکی کا تناسب کم ہوجاتا ہے۔