چین نے پاکستان میں اقتصادی راہداری منصوبے پر تشویش کو مسترد کر دیا

جمعرات 14 جنوری 2016 13:13

چین نے پاکستان میں اقتصادی راہداری منصوبے پر تشویش کو مسترد کر دیا

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء) چین نے پاکستان میں اقتصادی راہداری منصوبے پر تشویش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ طویل عرصے تک چلنے والاپروجیکٹ ہر صورت میں مکمل کیا جائے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ ہونگ لی نے کہاکہ گلگت بلتستان اقتصادی راہدری منصوبہ پاکستان اور چین کا مشترکہ منصوبہ ہے۔

اور اس پر کام اسلام آباد سے مکمل اتفاق کے بعد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے واضح کیا کہ چین کسی بھی متنازع منصوبے پر 46 ارب ڈالر کی سرمایہ نہیں کریگا، گلگت-بلتستان اقتصادی راہدری منصوبہ متنازع نہیں ہے، منصوبہ مکمل کرنے میں کتنا بھی وقت لگے مکمل ضرور کیا جائیگا، ترجمان نے بتایا کہ اس سے پاکستان کو معاشی فائدہ ہوگا اور اسی وجہ سے اس پر کسی کو کوئی تشویش نہیں ہونی چاہیے ۔ترجمان نے کہاکہ اقتصادی راہداری سے پاکستان کے عوام سمیت پورے خطے میں خوشحالی آئے گی،منصوبے پر مرحلہ وار عمل درآمد سے قبل سائنسی بنیادوں پر منصوبہ بندی ضروری ہے۔ اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل کے لئے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :