آسٹریلیوی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر دوسری بیٹی کے باپ بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 14 جنوری 2016 13:17

آسٹریلیوی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر دوسری بیٹی کے باپ بن ..

سڈنی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار14جنوری- 2016ء) آسٹریلیوی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ کپتان ڈیوڈ وارنر دوسری بیٹی کے باپ بن گئے ہیں ۔ 29سالہ ڈیوڈ وارنر بھارت کیخلاف پہلے ون ڈے میں شرکت کے بعد بیٹی کی پیدائش نزدیک ہونے کے باعث پرتھ سے سڈنی پہنچے تھے جہاں ان کی اہلیہ 30سالہ کینڈس نے آج صبح دوسری بیٹی کو جنم دیا ۔

(جاری ہے)

جارح مزاج کینگرو بلے باز کی اہلیہ نے وارنر کی ننھی پری اور اپنی بڑی بیٹی آئیوی کی گود میں اٹھائی ہوئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے نو مولود بیٹی کا نام انڈی رے رکھنے کا اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :