ترکی میں پولیس سٹیشن اورپولیس کے زیر استعمال رہائشی عمارت پر کرد جنگجوؤں کا حملہ ، 5افراد ہلاک ، 39زخمی

جمعرات 14 جنوری 2016 13:49

ترکی میں پولیس سٹیشن اورپولیس کے زیر استعمال رہائشی عمارت پر کرد جنگجوؤں ..

استنبول۔ 14 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 جنوری۔2016ء) ترکی کے جنوب مغربی صوبے جنار میں جمعرات کی صبح پولیس سٹیشن اورپولیس کے زیر استعمال رہائشی عمارت پر کرد جنگجوؤں کے کار بم حملے میں 5افراد ہلاک اور 39زخمی ہوگئے۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق ابتدائی دھماکے میں 2افراد ہلاک ہوئے تاہم دھماکے کے تھوڑی دیر بعد ایک ملحقہ عمارت بھی گر گئی جس کے نتیجے میں مزید 3افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

حملے کا نشانہ بننے والی عمارت میں پولیس اہلکار اور ان کے اہل خانہ رہائش پذیر تھے ۔ حملے میں مارے جانے والے تمام افراد عام شہری تھے تاہم زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ جنار کے گورنر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی دھماکے میں 14افراد جبکہ دھماکے کے نتیجہ میں عمارت گرنے سے مزید 25افراد زخمی ہوئے ۔ حملہ آوروں نے دھماکے کے بعد راکٹ بھی فائر گئے اور طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والی رائفلوں سے فائرنگ کی۔

متعلقہ عنوان :