قومی ون ڈے کرکٹ کپ کا چوتھا مرحلہ کل ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہو گا

جمعرات 14 جنوری 2016 13:57

قومی ون ڈے کرکٹ کپ کا چوتھا مرحلہ کل ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہو گا

اسلام آباد ۔14 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 جنوری۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قومی ون ڈے کرکٹ کپ کے چوتھے مرحلے کا آعاز ہفتہ سے ملک کے مختلف شہروں میں ایک ساتھ شروع ہو گا۔ گروپ اے میں اسلام آباد ریجن اور ایس این جی پی ایل کے درمیان میچ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد پر کھیلا جائے گا۔ حیدر آباد ریجن اور ایس ایس جی سی کی ٹیمیں مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد پر مدمقابل ہوں گی۔

لاہور ریجن بی اور پورٹ قاسم کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ پشاور ریجن اوریو بی ایل کی ٹیموں کے درمیان میچ ارباب نیاز سٹیڈیم پشاور میں کھیلا جائے گا۔ گروپ بی میں کراچی ریجن ڈبلیو اور ایچ بی ایل کے درمیان میچ یو بی ایل گراونڈ کراچی نمبر1 پر کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

لاہور ریجن (ڈبلیو) اور کے آر ایل کی ٹیمیں این بی پی سٹیڈیم کراچی میں مد مقابل ہونگی۔

راولپنڈی ریجن اور واپڈا کی ٹیمیں نیشنل سٹیڈیم کراچی میں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ فاٹا ریجن اور این بی پی کی ٹیموں کے درمیان میچ نیاز سٹیڈیم حیدرآباد میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جنہیں دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں اسلام، آباد، پشاور، حیدرآباد، لاہور بلیوز، ایس این جی پی ایل، پورٹ قاسم اور ایس ایس جی سی جبکہ گروپ بی میں کراچی وائٹس، لاہور وائٹس، راولپنڈی، فاٹا، واپڈا، این بی پی، کے آر ایل اور ایچ بی ایل شامل ہیں۔

ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی، سیمی فائنلز 25 اور 26 جنوری کو جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 28 جنوری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :