قومی جوڈو ٹیم کے کھلاڑیوں کا سیف گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ جاری

جمعرات 14 جنوری 2016 13:57

قومی جوڈو ٹیم کے کھلاڑیوں کا سیف گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ ..

اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 جنوری۔2016ء) پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے قومی جوڈو ٹیم کے کھلاڑیوں کا سیف گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ پشاور میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان جوڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) شجاعت علی رانا نے بتایا کہ بھارت میں آئندہ ماہ 6 فروری شروع ہونے والے سیف گیمزکیلئے 19 رکنی ٹیم کا اعلان میرٹ پرکیا گیا ہے جس میں 7 مرد اور 8 خواتین کھلاڑی شامل ہیں، 7 مرد کھلاڑیوں میں مدثر علی‘ بابر حسین‘ امتیاز حسین‘ قیصر خان‘ کرامت بٹ اور افضل بشیر اور شاہ حسین شاہ شامل ہیں جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں ارم شہزادی‘حمیرا عاشق‘ مریم‘ شمائلہ گل‘ عمرین مسیح‘ سونم برکت‘ بینش خان اور فوزیہ ممتاز شامل ہیں ان کھلاڑیوں کو کوچز سجاد کاظمی اور محمد طالب جدید اور اعلیٰ تربیت دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2010ء میں بنگلہ دیس میں کھیلے گئے، ساؤتھ ایشن گیمز میں جوڈو ٹیم نے تین طلائی‘ تین چاندی اور 5 کانسی کے تمغے جیتے تھے، امید ہے کہ کھلاڑی اس ایونٹ میں بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے میڈلز جیتے گے اور پاکستان کا نام روشن کریں گے۔