نیشنل جوڈو فیڈریشن کے ریفری اور کوچنگ سیمینار میں دو پاکستانی آفیشلز شرکت کریں گے

جمعرات 14 جنوری 2016 14:03

نیشنل جوڈو فیڈریشن کے ریفری اور کوچنگ سیمینار میں دو پاکستانی آفیشلز ..

اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 جنوری۔2016ء) انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن کے ریفری اور کوچنگ سیمینار میں دو پاکستانی آفیشلز شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان کے مطابق انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن کے ریفری اور کوچنگ سیمینار28 سے 31جنوری تک جاپان کے شہر ٹوکیو میں منعقد ہوں گے جس میں واپڈا کے لیاقت علی اور پنجاب کے مقصود گل پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔اس سیمینار میں دنیا بھر سے آفیشلز اور ریفری شرکت کریں گے۔ کوچنگ سیمینار کا مقصد آفیشلز کو 2016ء میں جوڈو کے نئے قواعد وضوابط سے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔