ایران کا امریکی اہلکاروں کو گرفتار کرنے کا مقصد صرف رقم حاصل کرنا تھا، ڈونلڈ ٹرمپکا نیا شوشہ

جمعرات 14 جنوری 2016 14:05

ایران کا امریکی اہلکاروں کو گرفتار کرنے کا مقصد صرف رقم حاصل کرنا تھا، ..

فلوریڈا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء ) امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے پھر نیا شوشہ چھوڑ دیا۔ ٹرمپ نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ امریکی بحری کشتیوں اور عملے کو گرفتار کرنے کا مقصد صرف رقم حاصل کرنا تھا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں انتخابی مہم کے دوران ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ری پبلکن کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک نئی بحث چھیڑ دی۔

ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران کی جانب سے امریکی بحری کشتیوں اور عملے کے دس ارکان کو گرفتار کرنے کا اصل مقصد رقم وصول کرنا تھا۔دوسری جانب امریکی حکومت ناصرف بحری کشتیوں اور عملے کو رہا کئے جانے پر ایران کا شکریہ ادا کر چکی ہے بلکہ اس بات کی تصدیق بھی کی گئی ہے کہ کشتی کا عملہ اب بلکل ٹھیک حالت میں ہے۔