ویک اینڈ پر شیخ زید روڈ پر ہونے ہولناک ٹریفک حادثات میں اماراتی شخص اور پاکستانی خاتون جاں بحق ۔ دبئی ٹریفک پولیس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 14 جنوری 2016 14:55

ویک اینڈ پر شیخ زید روڈ پر ہونے ہولناک ٹریفک حادثات میں اماراتی شخص ..

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 جنوری 2016ء) : دبئی پولیس کے مطابق گذشتہ ویک اینڈ پر شیخ زید روڈ پر ہونے والے ہولناک حادثات میں اماراتی اور پاکستانی خواتین بھی جاں بحق ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق شیخ زید روڈ پر ایک ٹریفک حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار گاڑی ایک پاکستانی خاتون کی گاڑی سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں پاکستانی خاتون جاں بحق جبکہ گاڑی میں موجود فیملی زخمی ہو گئی ۔

(جاری ہے)

پانچ افراد پر مشتمل ایک پاکستانی خاندان شیخ زید روڈ پر آٹھویں پُل کے قریب موجود تھے کہ ایک تیز رفتار گاڑی نے ان کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں پاکستانی خاتون جاں بحق جبکہ گاڑی میں موجود خاتون کا شوہر اور تین بچے بُری طرح زخمی ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے اس وقت پیش آیا جب تیز رفتاری سے آتے ہوئے اماراتی ڈارئیور گاڑی سے مناسب فاصلہ نہ رکھ سکا۔ ایک اور ٹریفک حادثے میں ایک ا ماراتی شخص جاں بحق ہو گیا۔یہ حادثہ کا ر کے توازن کھو جانے کے سبب پیش آیا۔ دبئی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اس حادثے کو دیکھ کر یہ معلوم ہوتا ہے کہ اماراتی شخص اپنی گاڑی کا توازن بر قرار نہیں رکھ سکا ۔

متعلقہ عنوان :