یہ فیصلہ کرنے سے قاصر ہوں کہ ”شعلے“ میں کونسا کردار سب سے زیادہ پسند ہے‘ ودیا بالن

جمعرات 14 جنوری 2016 14:56

یہ فیصلہ کرنے سے قاصر ہوں کہ ”شعلے“ میں کونسا کردار سب سے زیادہ پسند ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ نہیں کر سکتی کہ شعلے میں سب سے زیادہ مجھے کون پسند ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شعلے میری پسندیدہ ترین فلموں میں سے ایک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب جبکہ یہ فلم میں نے دوبارہ دیکھی ہے تو پھر بھی یہ فیصلہ کرنے سے قاصر ہوں کہ کس کا کردار مجھے زیادہ پسند آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فلم کا ہر کردار اتنا بہترین ہے کہ میرے خیال میں کوئی بھی اس کا کوئی ایک کردار پسند ہونے کا انتخاب نہیں کر سکتا۔