Live Updates

کارتیک آریان کو انند ایل رائے کی فلم میں عمران خان کی جگہ کاسٹ کر لیا گیا

جمعرات 14 جنوری 2016 14:56

کارتیک آریان کو انند ایل رائے کی فلم میں عمران خان کی جگہ کاسٹ کر لیا ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) بالی وڈ اداکار کارتیک آریان کو آنند ایل رائے کی فلم میں عمران خان کی جگہ کاسٹ کر لیا گیا۔ کارتیک چھ سال کی سخت جدوجہد کے بعد بڑی لیگ کا حصہ بننے پر بیحد خوش ہیں۔ فلم ہندی فلم کا ریمیک ہے۔ فلم میں شروتی ہاسن مرکزی کردار ادا کرینگی۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی دو آئی ٹی پروفیشنلز پر مبنی ہے جو کہ ارینج میرج سے شادی کے بندھن میں بندھ جاتے ہیں۔ فلم کے ڈائریکٹر آنند ایل رائے کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی مصروفیت کے باعث انہیں وقت نہیں دے پا رہے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ انکی جگہ کارتیک آریان کو کاسٹ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں کارتیک آریان اس کردار کیلئے انتہائی مناسب چہرہ ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :