مڈل آرڈر بلے باز صہیب مقصود پہلے ٹی ٹونٹی سے ایک روز قبل زخمی

جمعرات 14 جنوری 2016 15:01

مڈل آرڈر بلے باز صہیب مقصود پہلے ٹی ٹونٹی سے ایک روز قبل زخمی

آکلینڈ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار14جنوری- 2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے بازصہیب مقصود نیوزی لینڈ کیخلاف جمعے کو شیڈول ٹی ٹونٹی میچ سے قبل انجری کا شکار ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹیم انتظامیہ کے مطابق 28 سالہ مڈل آرڈر بلے باز صہیب مقصود کو پریکٹس سیشن کے دوران گردن پر گیند لگنے سے سوجن ہوگئی ہے تاہم ان کی انجری سنگین نوعیت کی نہیں ہے اور ان کی پہلے ٹی ٹونٹی میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ میچ سے قبل ہوگا ۔