رنویر سنگھ حقیقت میں بالکل مختلف شخصیت کے مالک ہیں،دپیکا پڈوکون

جمعرات 14 جنوری 2016 15:02

رنویر سنگھ حقیقت میں بالکل مختلف شخصیت کے مالک ہیں،دپیکا پڈوکون

ممبئی ۔ 14 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 جنوری۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ اداکار رنویر سنگھ حقیقت میں بالکل مختلف شخصیت کے مالک ہیں۔

(جاری ہے)

بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ اداکار رنویر سنگھ جیسے پردہ سکرین پر شوخ چنچل مزاحیہ حرکات کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، حقیقت میں انکی شخصیت اس سے بالکل مختلف ہے،حقیقی زندگی میں وہ باشعور اور ذہین انسان ہیں،اس کے ساتھ ہی جذباتی اور حساس بھی ہیں،اداکارہ نے رنویر سے شادی کے متعلق پوچھے گئے سال کے جواب میں کہا کہ دونوں کی تمام تر توجہ کیرئیر پر مرکوز ہے،فی الحال ایسا کوئی ارادہ نہیں۔