پنجاب میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم حکومت کی ناکامی ہے ‘ خدیجہ فاروقی
جمعرات 14 جنوری 2016 15:08
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ق)شعبہ خواتین پنجاب کی صدر و رکن پنجاب اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے کہاہے کہ پنجاب میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم حکومت کی ناکامی ہے صوبہ میں خواتین کی الگ وزارت، صوبائی کمیشن اور صوبائی کمیشن ، صوبائی خاتون محتسب کی موجودگی میں خواتین کو تحفظ نہ ملنا تشویشناک ہے ،دستیاب سرکاری دستاویز کے مطابق پنجاب میں روزانہ 8خواتین جنسی تشدد کا نشانہ بنتی ہیں اور 11عورتیں روزانہ حملوں کا شکار ہوتی ہیں بکہ ہر روز 25خواتین کو اغواء کرلیا جاتا ہے ۔
خدیجہ فاروقی نے کہا کہ یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم کے باوجود عورتوں کے خلاف تشدد کے مرتکب افراد کو سزا ملنے کی شرح ایک فیصد سے اڑھائی فیصد کے درمیان ہے ،شواہد کے حصول میں مشکلات، متاثرہ خاتون کے پیچھے ہٹ جانے ،متعلقہ حکام کی عدم دستیابی، تاخیر سے ہونے والے طبی معائنے اور پولیس کے عدم تعاون کے باعث عورتوں کے خلاف ہونے والے تشدد کے مقدمات انتہائی کمزور ہوجاتے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.