انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت نے شراب کے نشے میں جہاز اڑانے کے الزام میں گرفتار پائلٹ کے جوڈیشل ریمانڈ میں بیس جنوری تک توسیع کر دی،،،عدالت نے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات خارج کرنے کے لئے دائر درخواست پر فریقین کے وکلاءکو بحث کے لئے طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 14 جنوری 2016 15:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 جنوری۔2016ء) انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت کے جج ہارون لطیف نے کیس کی سماعت کی۔پولیس نے ملزم عصمت محمود کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا۔عدالتی حکم کے باوجود تفتیشی افسرنے طیارے کے بلیک بکس میں محفوظ پائلٹ اور کنٹرول روم کے درمیان ہونے والی بات چیت کا ریکارڈ پیش کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا کی۔

(جاری ہے)

ملزم کے وکیل نے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات خارج کرنے کی استدعا کی۔جس پر عدالت نے تھانہ شمالی چھاونی کے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بیس جنوری کو جواب طلب کر لیا۔ملزم عصمت محمود کے خلاف سو صفحات پر مشتمل حتمی چالان پہلے ہی عدالت میں پیش کیا جا چکا ہے،، حتمی چالان میں پائلٹ عصمت محمود کو گنہگار قرار دیا گیاہے ،،حتمی چالان میں پچیس گواہان رکھے گئے ہیں،، چالان کے ہمراہ شراب نوشی کا میڈیکل سرٹیفیکیٹ بھی منسلک کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :