لاہور کی احتساب عدالت نے اربوں روپے کی اراضی سکینڈل کیس اور شہداءکے پلاٹوں کی غیر قانونی فروخت میں گرفتار ملزم حماد ارشد کوبارہ روزہ جسمانی ریمانڈپر نیب کے حوالے کر دیا،،،عدالت نے ملزم کو گھر سے کتابیں اور کھانا منگوانے کی اجازت دے دی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 14 جنوری 2016 15:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 جنوری۔2016ء) ملزم حماد ارشد کو نیب کے تفتیشی افسر نے سخت سکیورٹی میں احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا۔تفتیشی افسر نے ملزم کا عبوری چالان عدالت میں پیش کر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے تیرہ ہزار کے لگ بھگ شہریوں سے اراضی کے نام پر سترہ ارب روپے سے زائد کی رقم بٹوری جبکہ شہدا کے لئے مختص پلاٹ بھی فروخت کر دئیے ،،،تفتیشی افسرنے کہا کہ ملزم کے اکاونٹس اور اثاثوں کی تفصیلات کی چھان بین کی جا رہی ہے اور ملزم سے تفتیش کرنا باقی ہے لہذاسے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا جائے۔

ملزم کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اراضی کی خریداری مرحلہ وار کرنے پر نیب نے فراڈ کا الزام لگا کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گھروں کی تیاری اور زمین کے حصول میں وقت درکار ہوتا ہے ،،،ملزم نے نہ تو فراڈ کیا ہے اور نہ ہی شہدائ کے پلاٹوں کو بیچا۔ملزم کے جسمانی ریمانڈ کے لئے فریقین کے وکلائ میں بحث جاری ہے۔ملزم نے عدالت سے استدعا کی کہ اسے گھر سے کھانا اور کتابیں منگوانے کی اجازت دی جائے۔جس پر عدالت نے اربوں روپے کی اراضی سکینڈل کیس اور شہداءکے پلاٹوں کی غیر قانونی فروخت میں گرفتار ملزم حماد ارشد کوبارہ روزہ جسمانی ریمانڈپر نیب کے حوالے کر دیا،،،عدالت نے ملزم کو گھر سے کتابیں اور کھانا منگوانے کی اجازت دے دی۔

متعلقہ عنوان :