لاہور کی سیشن عدالت نے اجتماعی زیادتی کے الزام میں گرفتار آٹھ ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت سولہ جنوری تک ملتوی کر دی ،،،عدالتی حکم کے باوجود آج بھی مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 14 جنوری 2016 15:58

لاہور کی ایڈیشنل دسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نجف شہزادی نے کیس کی سماعت کی۔عدالت کے روبرو ملزم بلال وغیرہ کے وکلائ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پولیس نے ناکافی گواہوں اور شہادتوں کے باوجود ان کے خلاف اجتماعی زیادتی کا جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ انکی ڈی این اے رپورٹ میچ نہیں کی ،،، متاثرہ طالبہ نے براہ راست اپنے بیان میں انہیں نامزد نہیں کیا مگر اس کے باوجود تھانہ ریس کورس میں ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملوث کر دیا گیا۔عدالتی حکم کے باوجود مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا۔جس پر عدالت نے تھانہ ریس کورس کے ایس ایچ او کوریکارڈ پیش کرنے کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت سولہ جنوری تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :