بگ بیش ٹی ٹونٹی ،برسبین ہیٹ کے کرس لین نے ایک اوور میں 5چھکے رسید کرڈالے

جمعرات 14 جنوری 2016 16:00

بگ بیش ٹی ٹونٹی ،برسبین ہیٹ کے کرس لین نے ایک اوور میں 5چھکے رسید کرڈالے

میلبورن(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار14جنوری- 2016ء) آسٹریلین بگ بیش ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں برسبین ہیٹ کے کرس لین نے میلبون سٹارز کے فاسٹ باؤلر بین ہلفنہاس کے ایک اوور میں 5چھکے مارنے کا کارنامہ سر انجام دے ڈالا ہے ۔ میلبور ن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں میلبورن سٹار ز نے ٹاس جیت کر برسبین ہیٹ کو بلے بازی کی دعوت دی ،برسبین کا آغاز اچھا نہ رہا اور جیمی پیئر سن بغیر کوئی رن بنائے بغیر پوویلین لوٹ گئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کرس لین نے میلبورن سٹار ز کے باؤلر زکو تختہ مشق بنا ڈالا اور بالخصوص سابق آسٹریلیوی ٹیسٹ فاسٹ باؤلر بین ہلفنہاس ان کے زیر عتاب آئے جن کے ایک اوور میں نوجوان بلے باز نے 5چھکے رسید کرنے کا کارنامہ سر انجام دیا ۔کرس لین بگ بیش کے رواں سیزن میں بہترین فارم میں نظر آرہے ہیں اور وہ اب تک 8میچز میں 54کی اوسط سے 378رنز سکور کر رکھے ہیں، وہ رواں سیزن میں سب سے زیادہ 27چھکے رسید کرنے کے ساتھ ساتھ 3نصف سنچریا ں اور 1سنچری بھی بنا چکے ہیں ۔