نئی دہلی میں پی آئی اے کے دفتر پر حملہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی حکومت سے رابطہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 14 جنوری 2016 16:02

نئی دہلی میں پی آئی اے کے دفتر پر حملہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی ..

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 جنوری 2016ء) : نئی دہلی میں پی آئی اے کے دفتر پر حملے کے بعدپاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی حکومت سے رابطہ کر لیا ہے ۔ پاکستانی ہائی کمیشن نے پی آئی اے کے دفتر پر حملے پر بھارتی حکومت سے احتجاج بھی کیا ۔ ترجمان پاکستانی ہائی کمیشن منظور میمن کا کہنا ہے کہ حملہ آور انتہا پسند ہیں ، لیکن حملے میں تمام پاکستانی عملہ محفوظ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے کا دفتر کھلا ہے اورتمام عملہ بھی دفتر میں موجود ہے۔ترجمان ہائی کمیشن کے مطابق پی آئی اے کا عملہ 14سے15 افراد پر مشتمل ہے ، بھارتی حکام سے رابطے میں پی آئی اے کے دفتر کی سکیورٹی کو مزید بڑھانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے دفتر اور عملے کو سکیورٹی مہیا کرنا بھارت کی ذمہ داری ہے۔ جبکہ اس حوالے سے پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے شدید مذمت کرتے ہوئے حملہ آوروں کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :