لاہور ہائیکورٹ نے حکومتی اور نجی اداروں میں قانونی مشیروں کی عدم تعیناتیوں کے خلاف دائر درخواست پر سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 14 جنوری 2016 16:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے روبروہائیکورٹ بار کے سیکرٹری احمد قیوم نے موقف اختیار کیا کہ قانون کے تحت حکومتی اور نجی ادارے قانونی مشیر رکھنے کے پابند ہیں۔انہوں نے کہا کہ درجنوں حکومتی اداروں اور ہزاروں نجی اداروں نے قانونی مشیر نہیں رکھے جو نہ صرف قوانین کی خلاف ورزی ہے ،،اس اقدام سے ان اداروں سے رجوع کرنے والے سائلین اور ان اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کوکئی طرح کی قانونی پیچیدگیوں کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن کی جانب سے سرکاری افسر نے عدالت کو بتایا کہ آٹھ ہزار چار سو چوالیس نجی اداروں نے قانونی مشیر نہیں رکھے جس کی وجہ سے انہیں شوکاز نوٹس بھجوا دئیے گئے ہیں۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ شوکاز نوٹس کا جواب ملتے ہی عمل درآمد نہ کرنے والے اداروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے کارکردگی رپورٹ طلب کر لی۔