کرسٹیانو رونالڈو کے مجسمے پر میسی کا نام لکھ دیا گیا
جمعرات 14 جنوری 2016 16:18
لزبن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار14جنوری- 2016ء) پرتگال کے شہرہ آفاق فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کے آبائی شہر فونچل کی شاہراہ پر نصب ان کے مجسمے کی پشت پر ان کے ارجنٹائنی حریف کھلاڑی لیونل میسی کا نام اور جرسی نمبر لکھ دیا گیا ہے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق رات کی تاریکی میں نامعلوم افراد اس وقت 30 سالہ رونالڈو کے مجسمے پر میسی کا نام اور جرسی نمبر درج کر گئے جب میسی کو فیفا ہیڈ کوارٹر میں سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بیلن ڈی-اور ریکارڈ 5ویں مرتبہ دیا جارہا تھا ۔
سوشل میڈیا پر موجود تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مجسمے پر میسی کا نام اور جرسی نمبر سرخ روشنائی سے لکھا گیا تاہم بعد میں اسے صاف کر دیا گیا ۔ کرسٹیانو رونالڈو کی بہن کاتیا اویرو نے اپنے ردعمل میں کہا کہ یہ کسی حاسد کا شرمناک فعل ہے ۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ رونالڈو نے دسمبر 2014ء میں اپنے آبائی علائے فونچل میں 3.40 میٹر اونچے کانسی کے بنے اس مجسمے کا افتتاح کیا تھا ۔
'Messi 10' daubed on Cristiano Ronaldo statue in his native Madeira https://t.co/qrF6NPjigj pic.twitter.com/Ol4mTURlYz
— AS English (@English_AS) January 12, 2016
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
-
سابق کرکٹرز کی پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے پر تنقید
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.