رواں موسم کی پہلی بارش، پی ٹی سی ایل مکمل خاموش، انٹرنیٹ بھی غائب

جمعرات 14 جنوری 2016 16:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) گزشتہ روز ہونے والے ہلکی پھلکی بارش نے پی ٹی سی ایل کو پھانڈا پھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے لاہور اور ملحقہ علاقوں میں پی ٹی سی ایل کی تمام لائنز مکمل طور پر خاموش ہو گئی ہیں جبکہ انٹرنیٹ بھی غائب ہونے سے اخباری صنعت سمیت تمام شعبہ جات کو شدید مشکلات کا سامنا رہا،یا د رہے کہ سب میرین کیبل کے متاثر ہونے کی وجہ سے پاکستان میں پہلے ہی ایک ماہ سے انٹرنیٹ کی رفتار سست روی کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کو دنیا سے ملانے والی IMEWEسب میرین کیبل متاثرہوئی ہے جس کے بعد اس کی بینڈوتھ پاکستان میں موجود نہیں۔

متعلقہ عنوان :