سام سنگ نے نیشنل فورم فار انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ کا سوشل رسپانسیبلیٹی ایوارڈ جیت لیا
جمعرات 14 جنوری 2016 16:49
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء )سام سنگ الیکڑانکس پاکستان لمیٹڈ نے اپنی بہترین کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں کے اقدامات کے باعث اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں نیشنل فورم فار انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ کی جانب سے منعقدہ آٹھویں سالانہ سی ایس آر سمٹ میں کارپوریٹ سی ایس آر ایوارڈ جیت لیا ہے۔اس تقریب میں سام سنگ کنزیومر الیکٹرانکس ڈویژن کے بزنس ہیڈکیونگ ہن پارک ذاتی طور پر شریک ہوئے جہاں انہوں نے منتظمین کی جانب سے سام سنگ کیلئے پبلک ہیلتھ اینڈ سیفٹی،کمیونٹی ڈیولپمنٹ اور سروسز اور ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن کی کٹیگریز میں دیئے جانے والے ایوارڈ ز وصول کئے۔
سام سنگ کی پبلک ہیلتھ اینڈ سیفٹی کے تحت کئے گئے اقدامات میں جناح اسپتال کراچی کو دو ہائی ٹیک ایکو کارڈیو گرافی یونٹس اور ایک الٹرا ساوٴنڈ کلر ڈوپلر مشین کے عطیات شامل ہیں،سام سنگ صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں ہزاروں نادار مریضوں کو علاج معالجے کی مفت سہولت کی فراہمی کیلئے جدید طبی آلات سے لیس موبائل ہیلتھ یونٹس کی تیاری میں بھی مصروف ہے،سام سنگ ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن کے تحت کئے جانے والے اقدامات میں تحقیق اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کیلئے نیسٹ آئی او کو بھرپور تکنیکی معاونت بھی فراہم کی جارہی ہے جبکہ پنجاب اور سندھ میں ”ٹیوٹا “کے اشتراک سے موبائل ٹیکنالوجی اور الیکٹرانکس اپلائنسز میں تربیتی کورس کی غرض سے 32لیب کے قیام پر سام سنگ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کمیونٹی ڈیولپمنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.