کراچی : تھر میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ۔ ترجمان پاک فوج

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 14 جنوری 2016 17:00

کراچی : تھر میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ۔ ترجمان پاک فوج

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 جنوری 2016ء): ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج کی تھر کے آفت زدہ میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں ، 3100خاندانوں کو راشن اور پینے کا صاف پانی مہیا کیا جا چکا ہے ،چھ موبائل میڈیکل کیمپس کے ذریعے 1495مریضوں کو طبی امداد دی گئی ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ تحصیل چاچھررو میں فری کیمپ لگایا جا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق تھر میں راشن ، پانی ، رضائیاں ، کمبل ، بستر ، دریاں ، چادریں اور چٹائیاں تقسیم کی گئیں۔