نومنتخب یوسی چیئرمین اور نائب چیئرمین نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

جمعرات 14 جنوری 2016 18:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) حالیہ بلدیاتی انتخابات کے نومنتخب یوسی چیئرمین اور نائب چیئرمین نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔

(جاری ہے)

ان یوسی چیئرمینوں اور نائب چیئرمینوں سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سنیئر رہنما خواجہ احمد حسان نے حلف لیا ۔ حلف برادری کی تقریب سبزا زار کے ایک مقامی شادی گھر میں منعقد ہوئی جس میں لاہور کی 274یونین کونسلوں کے چیئرمین اور نائب چیئرمین نے شرکت کی