Live Updates

حکمران خودپاکستان میں سرمایہ کاری کیوں نہیں کرتے‘قومی معیشت کی ابتری اوربیروزگاری کے پیچھے حکمران خاندان کاہاتھ ہے

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ء سرفرازخان نیازی کی بات چیت

جمعرات 14 جنوری 2016 18:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ء سرفرازخان نیازی نے کہا ہے کہ حکمران خودپاکستان میں سرمایہ کاری کیوں نہیں کرتے ۔دوسروں کی منت سماجت کرنے کی بجائے حکمران عربی اوریورپی ملکوں سے اپناسرمایہ پاکستان منتقل کریں۔قومی معیشت کی ابتری اوربدترین بیروزگاری کے پیچھے حکمران خاندان کاہاتھ ہے ،اگروہ اپناسرمایہ بیرون ملک منتقل نہ کرتے توآج پاکستان میں بیروزگاری اورتوانائی کے بحران نہ ہوتے ۔

جس سیاستدان یاپارلیمنٹرین کاپیسہ پاکستان سے باہرہے اسے سیاسی وسرکاری عہدوں کیلئے تاحیات نااہل قراردیاجائے ۔وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔سرفرازخان نیازی نے مزید کہا کہ عمران خان پرنوٹ نچھاورکرنے والے انہیں اپنامقدس ووٹ بھی ضرور دیں گے ۔

(جاری ہے)

عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بنانے کاوعدہ بھی ضروروفا ہوگا۔سعودیہ سمیت برطانیہ اوریورپ میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے دل مادروطن پاکستان اورکپتان عمران خان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اسلام ،جمہوری نظام اورپاکستان سے محبت کرنیوالے عمران خان اورتحریک انصاف سے الگ نہیں رہ سکتے ۔ تحریک انصاف کومادروطن پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی طاقت اورفرسودہ نظام کی تبدیلی کیلئے ایک موثرسیاسی تحریک بنانے میں اوورسیزپاکستانیوں نے کلیدی کرداراداکیا ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے قائدین اورکارکنان کاپاکستان میں تبدیلی کیلئے جوش وجذبہ قابل دید اورخوش آئند ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جدوجہد آئی ایم ایف کے وظیفہ خورحکمرانوں سے نجات اورملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کیلئے ہے ۔ روشن اورپرامن پاکستان کے نقیب عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کی امیدوں کامحور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اوورسیزپاکستانیوں کا دیارغیار میں بھی اپنے مادروطن اورہم وطنوں کے حالات پر کڑھنا فطری امرہے ۔ پاکستان کے وجودسے لپٹی معاشی غلامی کی بیڑیاں عمران خان کے سواکوئی نہیں توڑسکتا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :