ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت چار روپے اضافے کے بعد 64روپے فی کلو تک پہنچ گئی

جمعرات 14 جنوری 2016 18:43

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء) ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت چار روپے اضافے کے بعد 64روپے فی کلو تک پہنچ گئی ۔چینی کی 100کلو بوری کی ایکس مل قیمت 400روپے اضافے سے 5800جبکہ تھوک مارکیٹ میں5980روپے تک پہنچ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

شوگر ڈیلرز کا کہنا ہے کہ کرشنگ سیزن شروع ہونے کے باوجود قیمتوں میں اضافہ بلا جواز ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ گنے کی فصل میں میں بھی کمی ہوئی ہے اس لئے حکومت کو شوگر ملوں کو پانچ لاکھ ٹن چینی امپورٹ کرنے کی اجازت دینے کے فیصلے پرغور کرنا چاہیے ۔