نیوزی لینڈ کیخلاف جیتنا اب آسان بات نہیں رہی ‘ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے پہلے نیوزی لینڈ کیخلاف فتح اعتماد کی بحالی کیلئے بہت ضروری ہے‘ جب ہر کھلاڑی سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے تو نتیجہ بھی اچھا آتا ہے

کوچ وقار یونس و کپتان شاہد آفریدی کی بات چیت

جمعرات 14 جنوری 2016 19:03

نیوزی لینڈ کیخلاف جیتنا اب آسان بات نہیں رہی ‘ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے ..

آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) پاکستانی ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے پہلے نیوزی لینڈ کیخلاف فتح اعتماد کی بحالی کے لیے بہت ضروری ہے۔ جب ہر کھلاڑی سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے تو نتیجہ بھی اچھا آتا ہے۔تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ان دنوں بہت اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے خاص کر وہ اپنے ہوم گراو¿نڈ پر بہت مضبوط ٹیم ہے لہٰذا پاکستانی ٹیم کو بھی سخت کرکٹ کھیلنی پڑے گی۔

(جاری ہے)

محمد عامر اور عمرگل کے آنے سے بولنگ کا شعبہ مضبوط ہوا ہے۔یاد رہے کہ اس وقت پاکستانی ٹیم ٹی ٹوینٹی کی عالمی رینکنگ میں چھٹے نمبر پر جبکہ نیوزی لینڈ کا نمبر ساتواں ہے اور جو ٹیم بھی سیریز کے تینوں میچز جیتے گی وہ عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آجائے گی۔ کوچ قومی کرکٹ ٹیم وقار یونس کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستانی ٹیم کو اپنی تمام ترصلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ماضی میں پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ سے آسانی سے جیت لیا کرتی تھی لیکن اب معاملہ آسان نہیں رہا اور پاکستانی ٹیم کو جیت کے لیے سخت محنت کرنی ہوگی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کا آغاز کل سے ہو گا۔

متعلقہ عنوان :