آل پاکستان غلام عباس فٹ بال ٹورنامنٹ پھول پتی بلوچ،ینگ پنجگوراور کورنگی ریڈ کی کامیابی
ملیر ریڈ ،میٹروول اسٹاراور الواجد اسپورٹس کو شکست کا سامنا
جمعرات 14 جنوری 2016 19:09
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) سیفی اسپورٹس فٹ بال کلب لیاری کے زیر اہتمام آل پاکستان غلام عباس بلوچ فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 3میچوں کے فیصلے ہوگئے کھیلے گئے پہلے میچ میں پھول پتی بلوچ نے مد مقابل ملیر ریڈ کی ٹیم کو 1-0سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے عاصم نے میچ کا فیصلہ کن گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا ۔
دوسرے میچ میں ینگ پنجگور لیاری نے مضبوط حریف میٹرو ول اسٹار کو 1-0سے زیر کرکے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ینگ پنجگور کے جعفر نے فیصلہ کن اسکور کیا ۔(جاری ہے)
ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں کورنگی ریڈ نے سخت اور کانٹے دار مقابلے کے بعد الواجد اسپورٹس گذری کو 3-2سے شکست دیدی میچ کی خاص بات کورنگی ریڈ کے کھلاڑی اسد کا خوبصورت کھیل تھا جنہوں نے نہایت شاندار دو گول اسکور کئے۔
جبکہ الواجد اسپورٹس کی جانب سے منور اور شاہ زیب نے ایک ایک گول اسکور کئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری جلال اعظم ،یوسف بلوچ ،غلام عباس ،ماما غنی ،گلزار ظہور ،یوسف منصوری اور پرویز یوسف نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر فیض عثمان ،ماسٹر نذید احمد بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی منسوخ، کسی تماشائی کو ٹکٹ کے پیسے واپس نہیں ملیں گے
-
مصباح الحق نے پاکستانی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی حمایت کردی
-
مصباح الحق کے بابر اعظم کو کپتانی میں بہتری لانے کیلئے تین اہم مشورے
-
راجستھان رائلز مینز آئی پی ایل میں 12پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست
-
ٹیپ بال کرکٹ کو پاکستان کے بعد انگلینڈ نے بھی اپنا لیا
-
دوسرے ٹی ٹونٹی سے قبل راولپنڈی کے موسم کی تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.