پاکستان اور جرمنی کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ پر اتفاق

جمعرات 14 جنوری 2016 19:11

پاکستان اور جرمنی کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ پر اتفاق

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) پاکستان اور جرمنی کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ پر اتفاق کیا گیا تاکہ سمندر پارپاکستانیوں کی فلاح وبہبود کے لئے خاطرہ خواہ اقدامات کئے جاسکیں ۔ جمعرات کویہاتفاق رائے وفاقی وزیر وزارت سمندر پارپاکستانیز وترقی انسانی وسائل پیر سید صدرالدین شاہ راشدی اور پاکستان میں جرمنی کی سفیر انا لیپل کے درمیا ن ہونے والی ملاقات میں کیاگیا ۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراور دو طرفہ تعلقات پربھی تبادلہ خیال کیا۔طرفین نے بین الاقوامی معاملات بشمول دہشتگردی سے متعلق یکساں نقطہ نظر پر اطمینان کا اظہار کیا ۔وفاقی سیکرٹری خضرت حیات خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔وفاقی وزیر نے ایشین لیونگ ویج کانفرنس کے انعقاد کے سلسلہ میں جرمن حکومت کے تعاون کا شکریہ اداکیا۔

(جاری ہے)

مجوزہ کانفرنس اس سال 25سے 26مئی کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

وفاقی وزیرنے مختلف شعبہ زندگی بشمول تعلیم ،صحت اور توانائی کے شعبے میں جرمن حکومت کے تعاون کو سراہا۔وفاقی وزیرنے جرمنی کی سفیر سے کہا کہ وہ پاکستان سے افرادی قوت کی درآمد کے لئے نئے مواقع تلاش کریں۔دوران گفتگو جرمنی میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مائیگریشن سے متعلق مسائل زیر بحث آئے۔دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کو مزید فروغ پر اتفاق کیا گیا تاکہ سمندر پارپاکستانیوں کی فلاح وبہبود کے لئے خاطرہ خواہ اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :