دنیا بھر کے سرمایہ کاروں نے پنجاب کا رخ کرلیا ہے، رانا بابرحسین

پنجاب میں ترقی کی رفتاردوسرے صوبوں سے زیادہ ہونے کا علم غیرملکی سرمایہ کاروں کوبھی ہے، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ کا بیان

جمعرات 14 جنوری 2016 20:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے سرمایہ کاروں نے پنجاب کا رخ کرلیا ہے ۔ انٹرنیشنل بزنس کانفرنس کا انعقاد حکومت پنجاب کا سنہر ا کارنامہ ہے ۔پنجاب میں ترقی کی رفتاردوسرے صوبوں سے زیادہ ہونے کا علم غیرملکی سرمایہ کاروں کوبھی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہغیرملکی سرمایہ کار کمپنیوں نے اس بین الاقوامی سیمینار میں شرکت کرکے وزیراعظم نواز شریف کی قیادت اور شفاف پالیسیوں پر بھرپوراعتماد کا اظہار کیا ہے اب حکمرانوں کو بھی چاہیے کہ وہ ان کے اعتماد کی لاج رکھیں اور سرمایہ کاروں کو مکمل سکیورٹی فراہم کریں اوران کے منصوبوں کو کسی صورت سرخ فیتہ کی نظر نہ ہونے دیں گے۔

تمام غیرملکی سرمایہ کار پنجاب میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں اورمخمصے کا شکار دیگر سرمایہ کار بھی کھلے دل سے سرمایہ کاری کریں۔

(جاری ہے)

سیمینار میں اتنی بڑی تعداد میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی شرکت وزیراعظم محمد نوازشریف اوران کی حکومت کی ٹھوس معاشی وسرمایہ کاری پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے ۔پنجاب کے دل لاہور میں یہ صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا سرمایہ کاری کا سیمینار ہے جسے کامیاب بنانے کیلئے پنجاب حکومت ،وفاقی حکومت کے متعلقہ ادارے اورچین اورترکی میں پاکستان کے سفیر وں نے دن رات محنت کی ہے۔

صوبائی درالحکومت لاہور میں بین الاقوامی سیمینار کے انعقاد سے انٹرنیشنل بزنس کمیونٹی اور پاکستان کے سرمایہ کاروں کے درمیان موٴثر رابطہ ممکن ہوا ہے جس کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے

متعلقہ عنوان :