سرکاری ہسپتالوں میں امن و آمان کی بگڑتی ہوئی صورتحال باعث تشویش ہے‘شعیب انور چوہدری

حکومت پنجاب سرکاری ہسپتالوں کی سکیورٹی کو یقینی بنائے‘ترجمان پنجاب پیر امیڈیکس الائنس

جمعرات 14 جنوری 2016 20:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء ) پنجاب پیرا میڈیکس الائنس اینڈ ہیلتھ سپورٹ سٹاف کے سینئر رہنماؤں صدر عاشق غوث ، ترجمان آرگنائزر شعیب انور چوہدری، صدرپی آئی سی حافظ دلاور ، صدر میوہسپتال تنویر بھٹی، چیئر مین شاہدرہ ہسپتال کامران بیگ، صدر سروسز ہسپتال شیخ نصرت، صدر جناح ہسپتال محمد اکبر، صدر مینٹل ہسپتال سیف الرحمان، ساجد عمر ، سلطان محمود بھٹی، میاں محمود، طلعت سجاد ، رانا عرفان، قاری ارشادلرحمان، احمد بلوچ، عزیز جٹ ، سید وسیم الحسن و دیگر نے گذشتہ روز سر گنگا رام ہسپتال ایمر جنسی اور جناح ہسپتال ایمر جنسی سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں امن و آمان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور آئے روز مریضوں کے لواحقین کیطرف سے ہیلتھ پروفیشنلز (ڈاکٹرز، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز ، پیرامیڈیکس، نرسز، ہیلتھ سپورٹ سٹاف) کو ہراساں کرنے پر شدید تحفظات اور تشویش کا ااظہار کیا۔

(جاری ہے)

پی پی اے کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکوتِ پنجاب سرکاری ہسپتالوں میں امن و امان کی بہتری کے لئے سیکیورٹی سسٹم کو بہتر کرے اور ہسپتالوں میں پڑھے لکھے اور تجربہ کار گارڈز کو بھرتی کیا جائے ۔ترجمان پی پی اے شعیب انور چوہدری نے کہا کہ ہیلتھ پروفشنلز (ڈاکٹرز، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز ، پیرامیڈیکس، نرسز، ہیلتھ سپورٹ سٹاف) اسی صورت میں ہی مریضوں کی بہتر طریقے سے علاج معالجہ اور دیکھ بھال کر سکتے ہیں جب ان کو بہتر تحفظ فراہم کیا جائے اور ان کو کسی قسم کا خطرہ نہ ہو۔

حکومتِ پنجاب کو چاہیئے کہ سرکاری ہسپتالوں میں سیکیورٹی کے نظام کو مزید بہتر کرے تاکہ مریضوں کی بروقت اور بہتر دیکھ بھال ہو سکے اور مریضوں کا علاج معالجہ بلا تعطل جاری رکھا جا سکے۔ سرکاری ہسپتالوں میں امن و آمان خراب کرنے ، غل غپا رہ کرنے والوں اور ہیلتھ پروفیشنلز کو حراساں کرنے والے لواحقین کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے اور ان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے۔ تاکہ آئندہ کوئی ایسا ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :