پاکستانی قونصل خانہ جلال آباد ، کوئٹہ میں پولیو سنٹر پر حملوں کا ذمہ دار بھارت ہے‘پیر اعجاز ہاشمی
وزیر اعظم پٹھان کوٹ کے ساتھ دہشت گردی کے ان واقعات کا بھی نوٹس لیں‘ مرکزی صدر جے یو پی
جمعرات 14 جنوری 2016 20:43
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء ) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے اورکوئٹہ میں پولیو سنٹر پر حملوں سے واضح ہوگیا ہے کہ دہشت گرد خطے میں امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، ان کے خلاف مزید کارروائیوں کی ضرورت ہے،ان حملوں میں ہندوستانی ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ افغانستان میں قونصل خانے اور کوئٹہ میں ہونیوالے دونوں حملوں کا ذمہ دار بھارت ہے۔(جاری ہے)
جس نے پاکستان کے خلاف تقسیم برصغیر سے ہی جنگ شروع کررکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی عسکری اور سول بیوروکریسی پاکستان کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔ جبکہ سیاسی قیادت ان کی یرغمال بن چکی ہے۔
جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا، ہندوستان کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں لائے جاسکتے۔ا ن کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کو پٹھانکوٹ کی تحقیقات کے ساتھ اب ان دو واقعات کا بھی نوٹس لینا چاہیئے اور متعدد بار وزارت داخلہ کہہ چکی ہے کہ بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت موجود ہیں۔ تو انہیں منظر عام پر کیوں نہیں لایا جاتا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.