وزیر اعظم نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پر سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کے لئے اہم اجلاس (کل)طلب کرلیا

اجلاس میں سیاسی اور پارلیمانی قائدین کو مجموعی منصوبہ بالخصوص مغربی روٹ پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی

جمعرات 14 جنوری 2016 21:05

وزیر اعظم نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پر سیاسی جماعتوں کے تحفظات ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پر سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کے لئے اہم اجلاس (کل) جمعہ کو اسلام آباد میں طلب کرلیا ۔وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پر سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کے لئے اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شرکت کے لیئے تمام پارلیمانی قائدین کو دعوت دی گئی اجلاس کا مقصد پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سے متعلق مختلف سیاسی جماعتوں اور صوبوں کے تحفظات اور خدشات کو دور کرنا ہے ۔ اجلاس میں سیاسی اور پارلیمانی قائدین کو مجموعی منصوبہ بالخصوص مغربی روٹ پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی ۔ اس سلسلہ میں وزارت منصوبہ بندی ڈویزن ، وزارت خزانہ اور نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کو بھی ہدایت کی گئی ہیں کہ وہ منصوبے سے متعلق تمام تفصیلات فراہم کریں ۔

متعلقہ عنوان :