تمام جمہوری و انتخابی برائیوں کی جڑ الیکشن کمیشن ہے ‘ڈاکٹر طاہر القادری
14جنوری 2013کو غیر آئینی الیکشن کمیشن کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا دیا تھا ،سابق حکومت نے تحریری معاہدے پر عمل کیا نہ موجودہ انتخابی اصلاحات میں سنجیدہ ہیں، حکمرانوں نے دھاندلی کی سہولت دینے والے اس نظام کو سینے سے لگا رکھا ہے ‘قائد عوامی تحریک کا خطاب
جمعرات 14 جنوری 2016 21:16
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء ) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہاکہ 14جنوری 2013کو غیر آئینی الیکشن کمیشن کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا دیا تھا ،مگر انتخابی اصلاحات کے حوالے سے سابق حکومت نے تحریری معاہدہ کی پاسداری کی اور نہ موجودہ حکومت انتخابی اصلاحات لانا چاہتی ہے ،اس حوالے سے مسلسل قوم کو دھوکہ دیا جا رہا ہے ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے مشاورتی اجلاس سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ سٹیٹس کو کی مقتدر جماعتوں نے دھاندلی کی سہولت دینے والے اس نظام کو سینے سے لگا رکھا ہے ،انہوں نے کہا کہ آج بھی تمام جمہوری برائیوں کی جڑ فرسودہ اور غیر آئینی الیکشن کمیشن ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے چاروں غیر آئینی صوبائی ممبرز آج بھی مسلط ہیں اور دھاندلی کی پیداوار حکومت اور اسمبلیوں کو تحفظ دے رہے ہیں ، چیف الیکشن کمشنر کی حیثیت شو پیس کی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ دھاندلی زدہ ضمنی انتخابات ہوں یا بلدیاتی انتخابات ہر مرحلہ پر الیکشن کمیشن نے قوم کو مایوس کیا اور حقیقی جمہوریت کو قائم نہیں ہونے دیا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان عوامی تحریک نے الیکشن کمیشن کی تشکیل نو اور انتخابی اصلاحات کیلئے جنوری 2013میں لانگ مارچ کیا تھااور قوم کی توجہ ایک اہم آئینی قومی ایشو کی طرف مبذول کروائی تھی اور شفاف انتخابات کے انعقاد اور اصلاحات کیلئے اس وقت کم و بیش تمام پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں بشمول اس وقت کے وزیر اعظم نے دستخط کئے تھے ۔بعد ازاں اس معاہدہ پر عمل درآمد نہیں کیا گیا اور آج تمام جماعتیں دھاندلی اوربے ضابطگیوں کا رونا رو رہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ 3سال قبل انتخابی اصلاحات کا مطالبہ کیا تھا اور آج تک اس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی،موجودہ دھاندلی کی پیداوار حکومت کو یہی نظام تحفظ دیتا ہے اسی لئے موجودہ حکمران بھی اسی دھاندلی کے نظام کے سب سے بڑے محافظ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جب تک الیکشن کمیشن ٹھیک نہیں ہو گا عوام کی حقیقی نمائندہ اسمبلیاں وجود میں آئیں گی اور نہ ہی حقیقی جمہوری نظام قائم ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ انتخابی نظام کی اصلاح کیلئے جتنی جدوجہد اور قربانیاں عوامی تحریک نے دیں کسی جماعت نے نہیں دیں ۔انہوں نے کہاکہ میں ا ٓج بھی کہتا ہوں کہ حقیقی جمہوریت قائم کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کی جائے اور انتخابی ضوابط اور قوانین پر آئین کی روح کے مطابق عمل کیا جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
-
مئی کیس،شیخ رشید کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست پر نوٹس جاری
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
-
گزشتہ 14 ماہ میں ملتان ریجن پولیس ملازمین کی 3758 اپیلوں پر فیصلہ سنایا گیا
-
نان سٹمپڈ اورجعلی سگریٹس کی فروخت کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن ،96 ملین روپے مالیت کے سگرٹیس ضبط
-
معروف عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منا یاجائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
-
وزیراعلی نے حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے بھروقت اقدامات کرکے اپنی مخلصی اور عوام دوستی کا واضع ثبوت دے دیا،صادق سنجرانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.