وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی جکارتہ میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر دھماکے کی شدید مذمت

جمعرات 14 جنوری 2016 21:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔