بھارت کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات رکھے جائیں، مذاکرات میں مسئلہ کشمیر، بلوچستان ، کراچی اور فاٹا میں راکی دہشت گردی اور سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس پر بات کی جائے، بھارت کی پالیسی بغل میں چھری اور منہ میں رام رام کی ہے

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعیدکی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 14 جنوری 2016 22:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ورکن قومی اسمبلی مراد سعید نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات رکھے جائیں، بھارت کے ساتھ مذاکرات میں مسئلہ کشمیر، بلوچستان ، کراچی اور فاٹا میں راکی دہشت گردی اور سمجھوتہ ایکسپریس کے حوالے سے بات کی جائے، بھارت کی پالیسی بغل میں چھری اور منہ میں رام رام کی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مختلف دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت سامنے آ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے اور ذاتی اور تجارتی تعلقات فروغ نہ دیں، ریاست کی پالیسی پارلیمنٹ میں بنتی ہے